ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، شہباز گل

لاہور (آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا،ملکوں کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرونک ووٹنگ سے انتخابات ہوتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ کا حق کسی کا باپ نہیں روک سکتا، ووٹ کا حق دلوانے کے لئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، 600الیکٹرونک مشینیں آئندہ چند ماہ میں تیار ہو جائیں گے،ہم چھوٹے الیکشن میں تجرباتی بنیادوں پر مشینیں استعمال کریں گے۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ جو تھرتھلی موڈ میں تھے اب بالکل خاموشی کی کیفیت میں ہیں، احسن اقبال عرف ارسطو نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست کا ادراک نہیں ہے، اسحاق ڈار کو لندن بیٹھے سینیٹر بنوا دیا، ہمارے ساتھ سیاست کریں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ نفرت نہ کریں، 95فیصد سے زیادہ ووٹ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کا ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ باقی ممالک بھی اپنے باشندوں کو ووٹ کا حق دیتے ہیں، بیلجیئم، برازیل، آسٹریلیا اور ارجنٹائن میں الیکٹرونک ووٹنگ ہوتی ہے، ملکوں کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرونک ووٹنگ سے انتخابات ہوتے ہیں، ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، تین سال میں وزیراعظم کے دفتر کے 52کروڑ کے اخراجات کم ہوئے،57کروڑ روپے وزیراعظم ہائوس میں بچائے گئے۔ شہباز گل نے کہا کہ آصف زرداری کے دو کیمپ آفس تھے، یوسف رضا گیلانی کے 5کیمپ آفس تھے، 5کیمپ دفاتر کے 570ملین اخراجات تھے، 4اشاریہ 3ارب روپے کے اخراجات رایئونڈ کے کیمپ آفس پر آئے، شہباز شریف کے کیمپ آفس پر 53کروڑ روپے خرچہ آیا، 2717پولیس اہلکار شہباز شریف اور نواز شریف کی سیکورٹی کے لیے تعینات تھے۔معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ کا حق کسی کا باپ نہیں روک سکتا، ووٹ کا حق دلوانے کے لئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، 600الیکٹرونک مشینیں آئندہ چند ماہ میں تیار ہو جائیں گے،ہم چھوٹے الیکشن میں تجرباتی بنیادوں پر مشینیں استعمال کریں گے۔

close