کم آمدنی والے طبقات کیلئے بڑا ریلیف، تحریک انصاف کی رہنما نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور خیبرپختونخوا میں خواتین حقوق کےحوالےسےانتہائی سرگرم ملک کنز ہ اقتدارخان نےمتوازن بجٹ پیش کرنےپروفاقی حکومت،وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے جو حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تفصیلات کےمطابق ملک کنزہ اقتدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقات کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیااورغریب طبقے کی فلاح وبہود کے خصوصی اقدامات کئے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جار ی رہے گا اور وفاق کی طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب کا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا ۔ملک کنزہ اقتدار خان نےکہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن بجٹ ثابت ہوگا،یہ بجٹ عوام دوست،متوازن اور ٹیکس فری بجٹ ہےجس سےعوام بڑی خوشگوار تبدیلیاں محسوس کریں گے،تحریک انصاف مصنوعی معیشت کی بجائے حقیقی طور پر معیشت کو مضبوط کررہی ہے ۔پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جس کے عوام نے بڑے کٹھن دن دیکھے ہیں، اب خوش حالی قوم کا مقدر بنے گی،حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کی بھلائی کیلئے ایک پائی حقیقی معنوں میں خرچ نہیں کی،کر پشن کی دیمک نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے،کرپشن کے سرطان کو ختم کئے بغیر ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close