اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کفایت شعاری کی روایت برقرار ہے۔ 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہائوس کے اخراجات میں 108کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید نے اخراجات کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال28فیصدکمی کی گئی، دوسرے سال 21فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی، وزیراعظم آفس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518ملین کی بچت کی گئی۔مرادسعید نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 565 ملین روپے کی بچت ہوئی، وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں پہلے سال 28فیصدکمی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوسریسال 38اور تیسرے سال 41فیصداخراجات میں کمی کی گئی، وزیراعظم نے 3سال میں صوابدیدی فنڈسے1روپیکااستعمال نہ کیا، وزیراعظم کاکوئی کیمپ آفس نہ ہونے سے کیمپ آفس اخراجات صفر ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں کی کمی مثالی اقدام ہے، سابق سربراہان نے وزیراعظم آفس کے صوابدیدی فنڈزکوبہایا، صرف گفٹس،ٹپس،تحائف میں کروڑوں روپے لٹائے گئے۔مرادسعید نے اعداد وشمار میں مزید کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دیے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کے لیے نہیں، کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایت ختم کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں