لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) نے بطور اتحادی پنجاب حکومت کے بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی ہامی بھر لی۔پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیر کو پیش ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف اور اس کی اتحادی مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق نے وزیرِ اعلی پنجاب کے طلب کردہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق بطور اتحادی بجٹ منظوری میں پنجاب حکومت کا ساتھ دے گی۔ مسلم لیگ (ق) نے بطور اتحادی پنجاب حکومت کے بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی ہامی بھر لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں