اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار مستحقین کو ایک بار پھر 12 ہزار کیش فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بی آئی ایس پی احساس کفالت کیش پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے دوسرے مرحلے میں کوورونا وباء کے باعث مشکلات کا شکار 40 لاکھ مستحقین کو 12 ہزار کیش رقم فراہم کی جائے گی، بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گا ، بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت 40 لاکھ مستحقین کی مالی امداد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، اس مقصد کے لیے بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت مجموعی طور پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے 40 لاکھ مستحقین کو 48 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے جب کہ لاہور شہر میں 11 مقامات پر احساس کفالت سینٹرز بنائے جائیں گے ، ضلعی انتظامیہ بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے لیے سینٹر کے قیام، نادرا اور متعلقہ بینک کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام کی تشکیل کے مراسلے کے جواب میں پنجاب حکومت نے ڈویژنل کمنشرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل اور ضلعی پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کردیں ، جن کے تحت سکولوں اور کالجز میں تدریسی سرگرمیوں کے باعث احساس کفالت پروگرام کے لیے متبادل انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا ، جس کے لیے سرکاری عمارتوں، ٹاؤن ہال، یونین کونسلز، اسٹیڈیم اور آڈیٹوریم جیسے کھلے مقامات پر کفالت سینٹرز قائم کیے جائیں گے ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈویژنل کمنشرز، ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ بینک اور نادرا کے فوکل پرسن نامزد کیے جائیں گے، احساس کفالت سینٹرز میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ہیلتھ، ایل ڈبلیو ایم سی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں