پی جی ای آئی کا پولیو کے خاتمے کیلئے 5.1 ارب ڈالر کا اعلان

جنیوا(آئی این پی ) دنیا بھر سے 2026 تک پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے 5.1 ارب ڈالر کے عالمی فنڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا بڑا حصہ پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہم پر صرف ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، پولیو کے خاتمے سے متعلق حکومتوں، غیر سرکاری اداروں اور صحت کی تنظیموں کے مشترکہ عالمی پروگرام گلوبل پولیو اریڈیکیشن انیشی ایٹیو (پی جی ای آئی) نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے فوری اور منظم کوششوں کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔انسدادِ پولیو کیلئے 5.1 ڈالر کا اعلان جی پی ای آئی نے اپنی نئی حکمتِ عملی(برائے 2022 تا 2026) میں کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، گزشتہ برس کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انسدادِ پولیو پروگرام پر بھی توجہ کم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 2020 کے دوران پولیو کیسز کی تعداد بھی 1,226 ہوگئی جبکہ 2018 میں یہی تعداد صرف 138 رہ گئی تھی۔ امراض اور وباں کے تدارک سے متعلق امریکی ادارے سی ڈی سی میں شعبہ انسدادِ پولیو کے سربراہ ڈاکٹر جان ورٹیوفیویلی نے کہا، اب وقت آگیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کرنے کیلیے کوششیں دگنی کردی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close