پتنگ باز کی خونی ڈور، خاندان بھرکی خوشیاں خاک میں ملا گئی

لاہور (پی این آئی) تمام تر حکومتی پابندیوں کے باوجود شہری انتظامیہ پتنگ بازی کی قاتل ڈور کی تیاری روک نہیں سکی۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح لاہور میں پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے 3 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق مستی گیٹ کے قریب 3 سالہ بچہ خضر حیات موٹر سائیکل پر والد اور بہن بھائیوں کےساتھ جارہا تھا کہ اس دوران کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور اس کےگلے پر پھرگئی۔بتایا گیا ہےخضر موٹر سائیکل پر سب سے آگے بیٹھا تھا اورڈور سے اس کی شہ رگ کٹ گئی، بچے کو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close