پورا دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ، اصل بات سامنے آ گئی

اسلام آباد پی این آئی) پورا دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالےسے آئیسکو کے ترجمان نے حقیقت بتا دی ہے۔ اپنے بیان میں آئیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز صبح 9 سے شام 7 بجے تک بجلی کی عدم فراہمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔دوسری جانب ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ پیک آورز میں واپڈا کی پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو تقریباً 7 ہزار 450 میگاواٹ پن بجلی فراہم کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ ہفتے کو پیک آورز میں تربیلا سے 3 ہزار 850 میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیدا کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں