پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان اور سعودی عرب میں اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ملکوں کی قیادت نےاہم مشترکہ امور پر صلاح مشورہ کیا ہے۔دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلِ سعود نے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دورانِ گفتگو دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے۔سعودی وزیرِ خارجہ نے 2021ء میں حج کے انتظامات کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور سعودی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات سے وزیرِ خارجہ کو آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے دور رس اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close