بڑی خبر، پاکستان کے اہم ترین شہر میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں ہر گذرتے دن کے ساتھ کورونا کی شدت میں کمی آتی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی کم ترین مثبت شرح اور کیس رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹےکے دوران کورونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوئے۔این سی او سی کے مطابق 12 جون کو ملک بھر میں 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے کورونا کے 1239 نئے مریض سامنے آئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہےکہ 24گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے تین فیصد رہی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close