غریب خاندانوں کیلئے بلاسود قرضے، تین سال کیلئے کتنے لاکھ دیے جائیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا ہے کہ 40 لاکھ غریب خاندانوں تک سستے قرضے پہنچائیں گے۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز گروتھ والا بجٹ پیش کیا گیا ہے اور بجٹ میں غریب عوام کا احساس کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 40 لاکھ غریب خاندانوں تک سستے قرضے پہنچائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اخوت اور احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کو 3 لاکھ روپے تک کے قرضے دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب کے ساتھ سیاست نہیں کرنی اور 5 لاکھ روپے کا بغیر سود قرض 3 سال کے لیے دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close