اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست کی ،پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کر دیا

اوکاڑہ (آن لائن )صدر پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ میجر( ر) احمد نواز نے کہا کہ اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست کی عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے تحریک انصاف کی قیادت عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close