کھوئی رٹہ ، راستے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں خونی تصادم ، ایک شخص قتل ،متعدد افراد زخمی

کھوئی رٹہ ( آن لائن) کھوئی رٹہ میں دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ منتقل کر دیا گیا نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ اندرلہ کٹہڑہ میں راستے کے تنازعہ پر مغل برادری کے دو گروپوں میں شدید تصادم میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال متعدد افراد زخمی جبکہ ساٹھ سالہ محمود ولد مولا داد کلہاڑی کا وار لگنے سے قتل ہو گیا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں چھ افراد عابد ولد رقیب ، آصف ولد نزیر ، دانیال ولد ایوب ، محمد ایوب ولد لطیف،شان ایوب،نزیر حسین عرف پنوں کے خلاف مقدمہ درج نامزد چھ ملزمان میں سے تین افراد گرفتار جبکہ باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close