10 اور 11 جون کا ٹیکس فری بجٹ ہونے کا دعویٰ 12 جون کو ہی دم توڑ گیا، ثابت ہو گیا یہ آئی ایم ایف بجٹ ہے

ْلاہور (آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک بجٹ پر 3 دن میں حکومت کے 4 موقف سامنے آنا اس کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا 10 اور 11 جون کا ٹیکس فری بجٹ ہونے کا دعویٰ 12 جون کو ہی دم توڑ گیا۔24 گھنٹے اپنے اہداف پر قائم نہ رہ سکنے والوں کے دعووں پر کون یقین کرے گا؟ثابت ہو گیا کہ یہ آئی ایم ایف بجٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close