تیسرا سودی بجٹ پیش کرنے والے کس بے شرمی سے ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں: حافظ حسین احمد

کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اللہ اور اس کے حبیب حضرت محمد ﷺ سے جنگ یعنی سود کی نحوست اور لعنت کو جاری رکھ کر ذلت و رسوائی کے کھڑے دلدل میں مزید دھنستے چلے جائیں گے۔ وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں سبی، نوشکی، لورالائی کے وفود اورمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا سودی بجٹ پیش کرنے والے کس ڈھٹائی اور بے شرمی سے ’’ریاست مدینہ‘‘ کا نام لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن، دبئی امریکہ وغیرہ میں اپنے بچوں کو رکھنے کے لیے محلات اور پلازہ بنانے والوں سے% 90 نوے فیصد پاکستانی عوام کو کسی بھی معاشی ریلیف کی توقع نہیں حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں سودی نظام کو جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ میں اسٹے لیا جو آج بھی پاکستان کی اس عدلیہ کے چہرے پر بدنما دھبہ ہے جس عدالتی نظام نے شہبازشریف کو نواز شریف کی طرح لندن فرار کے لیے چھٹی کے دن جس تیز رفتاری سے کام کیا اس کے مقابلے میں سودی نظام کے اسٹے کو کئی سالوں سے نظر انداز کرنے کو کیا کہا جاسکتا ہے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء نے کہا کہ سودی نظام کے مکمل خاتمے کے بغیر معاشی ترقی کے دعوے دار احمقوں کے دوزخ کے باسی ہیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں