پشاور(آن لائن)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ صوبائی وزیر خوراک عاطف خان ‘ سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے گلبہار نمبر1 ‘ خٹک چوک ‘ عشرت سینما چوک ‘ دلہ زاک روڈ اور قاضی کلے کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی ۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے ۔ گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش ‘ دودھ و دہی فروش ‘ نانبائی ‘ قصائی ‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کیلئے پشاور میں جگہ نہیں فوڈ پوائنٹس مالکان اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد کے دکانوں کو سیل کیا جائے گا ۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں