استعفیٰ بھی نہیں دے رہے، الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی جوائن کرلیں، بلاول کے پی ڈی ایم پر وار

مردان (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہاکہ استعفیٰ بھی نہیں دے رہے، الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی جوائن کرلیں،ایک سال استعفا استعفا لگائے رکھا تھا ، اب دے دیں استعفا، ہم پی ڈی ایم میں واپس آنا بھی نہیں چاہتے، آپ کی مہربانی۔ہفتہ کومردان میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ معاشی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کیپاس ہے، آزادکشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کی غلطی نہیں کریں گے جبکہ ہمارے اتحادی بھی آج ہمارے فیصلے کو مان رہیہیں، استعفا دیتے تو پی ٹی آئی کو کھلا میدان مل جاتا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے، سیاسی اختلاف ہوسکتے ہیں، پارلیمان میں ہم ایک ہیں اور ہم نیقائدحزب اختلاف کو اختیار دیا ہے۔پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہم نے پی ڈی ایم میں واپس جانے کی نہ خواہش ظاہر کی نہ درخواست دی، ہم پی ڈی ایم کا نوٹس پھاڑ چکے اور آپ بار بار کیوں کہہ رہے ہو ان کو نہیں لیں گے؟ ہم آنا بھی نہیں چاہتے ، آپ کی مہربانی، اگرپی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی اور اے این پی نہیں تواحتجاج کے بغیرسیدھا استعفے دیتے۔بلاول کا مزید کہنا تھاکہ معاملہ صرف استعفے کا تھا، ایک سال تک استعفا استعفا کرتے رہے تو اب استعفے دیں، آپ استعفا بھی نہیں دے رہے اور الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، جب پیپلز پارٹی کے ہی مقف پر چلنا ہے تو پیپلز پارٹی ہی جوائن کرلیں۔ان کا کہنا ہے کہ انقلابیوں کو یہی سمجھا رہاہوں کہ عمران خان کیلئے میدان نہ چھوڑیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم جمہوری تحریک ہی نہیں۔بجٹ کے حوالے پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ مہنگائی تاریخی سطح پر ہے، مہنگائی کی شرح افغانستان سے بھی زیادہ ہے، ملک میں تاریخی بے روزگاری ہے، جتنی بیروزگاری اس حکومت میں ہوئی ماضی میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اکنا مک سروے میں مہنگائی اور بیروزگاری کا ذکر تک نہیں، گزشتہ روزعوام دشمن بجٹ پیش کیاگیا، حکومت تنخواہوں میں اتنا اضافہ کریجتنا مہنگائی میں اضافہ کیا۔فرخ شاہ کی گرفتاری پر بلاول کا کہنا تھاکہ آج آپ نے میرے کارکن کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ کسی سیاست دان کے بیٹے کو گرفتار اور بیوی کو دھمکا کر اپنا راج قائم کرسکتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close