لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر احتجاج

کراچی (آئی این پی )کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی نیکے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔ہفتہ کوجماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ کے الیکٹرک کو اضافی بجلی دینے کے باوجود لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی ہے۔کراچی میں کے الیکٹرک کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر احتجاج دھرنا دیا۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے، شدید گرم موسم میں بھی شہری لوڈ شیڈنگ کے باعث بلبلا رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے اور قومی تحویل مین لینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں