نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے سرکاری نوکری کا معیار اور تنخواہیں بہتر کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ہمارے زمانے میں سرکاری نوکری پسندیدہ نوکری ہوا کرتی تھی، اب نوجوان سرکاری کے بجائے نجی نوکری کو ترجیح دے رہے ہیں، حکومت نے سرکاری نوکری کا معیار اور تنخواہیں بہتر کرنے کا اعلان کر دیا- تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہماری جوانی میں سرکاری نوکری پسندیدہ نوکری ہوا کرتی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ ہماری جوانی میں سرکاری نوکری پسندیدہ نوکری ہوا کرتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری نوکری کو دوبارہ پہلی پسند بنانا چاہتے ہیں مگر یہ ایک دو سال میں نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری نوکری کا معیار اور تنخواہ بہتر بنائیں گے ۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت منی بجٹ نہیں لائے گی۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ان کا حق ہے اور مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔عالمی مالیاتی فنڈز چاہتا ہے کہ پاکستان مستحکم گروتھ کی طرف جائے اس لئے آئی ایم ایف سے ہم نہیں نکل رہے ہیں اور ان سے بات چیت ابھی جاری ہے۔ شوکت ترین نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو سگریٹ انڈسٹری پرٹیکس بڑھائیں گے اور تمباکو سمیت 4 سیکٹرزمیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لارہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ انعامی اسکیم کی مالیت ایک ارب روپے تک لے جائیں گےاورٹيکس دينے والوں کو مزيد سہوليات دينگے۔برآمدات سے جی ڈی پی تناسب موجودہ 8 پرکیپٹا سے 20 فیصد تک لے کر محصول وصول کرنے میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سات سے آٹھ سال کی مدت میں ٹیکس سے جی ڈی پی کی شرح میں 20 فیصد اضافہ کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اگلے مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 5.8 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے ، جس کی انہیں امید ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت جدید نقطہ نظر سے حاصل کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں