بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی یا نہیں؟ سول ایوی ایشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وبا کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 80 فیصد بین الاقومی پروزاوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 30جون 2021 تک لاگو رہے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صرف 20 فیصد بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔بیرون ممالک سے یومیہ 6 ہزار مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔سول ایو ایشن اتھارٹی کی جانب سے ترتیب دی گئی کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔ 38 ممالک کی فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،برزایل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد تاحکم ثانی جاری رہے گا۔ہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ بھی ہو گا جس کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل کی جا سکے گی۔ کورونا مثبت ہونے پر مسافر کے لئے اپنے یا سرکاری خرچ پر 8 روزہ قرنطینہ کرنا لازمی ہو گا۔ یہاں واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی آنے کے بعد پاکستان میں بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں کی تعداد میں بھی واضح کمی کی جا چکی۔ اس وقت محدود پیمانے پر بیرون ممالک سے پروازوں کو پاکستان آمد کی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close