بجٹ میں بڑی خوشخبریاں، تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ 25فیصد الائونس بھی دیا جائیگا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے بجٹ میں 25 فیصد الاؤنس کے ساتھ مزید تنخواہیں بڑھانے کی خوشخبری سنا دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو بجٹ میں بڑی خوش خبریاں دیں گے، بجٹ میں کمزور طبقوں پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزارت خزانہ کو بجٹ کو فلاحی بجٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے احکامات دیے کہ ہر شعبہ زندگی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات کیے جائیں۔ معاشی طور پر کمزور اورمحروم طبقے کی فلاح پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پنجا ب کے عوام کو بجٹ میں خوش خبریاں دیں گے۔ بجٹ میں کمزور طبقوں پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔بجٹ میں بھی مزید تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔محصولات میں اضافے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ اسی طرح صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے عوام دوستی پر مبنی لازوال بجٹ پیش کیا ہے ،2021-22 کے شاندار بجٹ سے اپوزیشن یکسر ناک آوٹ ہو گئی ہے۔دوسری جانب آئندہ مالی کے لیئے سندھ کا 13 کھرب 50 ارب روپے کا بجٹ 15 جون کو پیش کیا جائے گا۔سندھ کے 13 کھرب سے زائد کے بجٹ میں تنخواہوں اور پینشنز میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔ 15 جون کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں تجاویز کی منظوری لی جائے گی۔بجٹ میں ترقیاتی پروگرامز کا ہدف 260 ارب اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 280 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ نئے ٹیکسز نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تعلیم، صحت اور آبپاشی کے محکموں کا بجٹ بڑھایا جائے گا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں اضافے کی تجویز رد کردی گئی۔ محکمہ صحت کی ترقی کے لئے 30 ارب روپے اور تعلیم کے لئے 22 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close