کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہیں روکے جانے کا سلسلہ شروع، کئی سرکاری ملازمین معطل

بنوں (پی این آئی) حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہیں روکے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ڈی پی او بنوں کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ،معطل لیڈی کانسٹیبل کی تنخواہیں بھی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں جن اہلکاروں کی تنخواہیں روکی گئیں ان میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27 اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے۔ایس ایس پی کے مطابق ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close