سرپرائز فیصلہ، وزیراعظم عمران خان اچانک چھٹیوں پر چلے گئے

نتھیا گلی (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز سرپرائز دیا، وزیر اعظم اچانک 2 دن کی چھٹیوں پر نتھیا گلی پہنچ گئے۔وزیر اعظم ہاؤس کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات نتھیا گلی پہنچے، عمران خان موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے ایبٹ آباد ہیلی کاپٹر پر پہنچے۔وزیراعظم کے ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد سے وزیر اعظم عمران خان براستہ سڑک نتھیا گلی گئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا معاون عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف بھی نتھیا گلی میں اُن کے ہمرا ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی آج کل نتھیا گلی میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں