اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 3منٹ سے زائد جاری رہنے والی کالز پر ٹیکس عائد کر دیا ہے ‘ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہو گی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔…(رانا)
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں