وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 18کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی)مالی سال 2021-22ء میں وزیر اعظم آفس (انٹرنل اور پبلک)کے اخراجات میں 18کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ ہو گیا۔ مالی سال 2020-21ء میں وزیر اعظم آفس(انٹرنل) کیلئے 38 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جو کے نئے مالی سال میں بڑھا کر 40کروڑ10لاکھ کر دئیے گئے ہیں،اسی طرح مالی سال 2020-21ء میں وزیر اعظم آفس(پبلک) کیلئے نظرثانی شدہ بجٹ34کروڑ80 لاکھ کے مقابلے میں بڑھ کر نئے مالی سال میں 52کروڑ20لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پرائم منسٹر آفس (انٹرنل) کے مالی سال2020-21میں 38 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جوکہ بڑھا کر مالی سال 2021-22ء میں 40 کروڑ10 لاکھ روپے کر دئیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک کروڑ 20 لاکھ زائد ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم آفس(پبلک)کا بجٹ 2020-21میں 47 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھا گیا تھا جو کہ نظر ثانی شدہ بجٹ میں کم کر کے 34 کروڑ 80 لاکھ کر دیا گیا تھا ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی بجٹ 2021-22ء میں وزیر اعظم آفس (پبلک) کیلئے 52 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے جوکہ گزشتہ مالی سال کے نظرشدہ بجٹ کے مقابلے میں17کروڑ20لاکھ روپے زیادہ ہیں۔ (رانا+ر ڈ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close