خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاور(آن لائن)خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سیشن2020 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امتحان میں کل1514طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں1371نے کا میابی حا صل کی اس طرح کامیابی کی مجموعی شرح90 فیصد رہی۔ نتائج کے مطابق خیبر میڈ یکل کا لج(کے ایم سی) پشا ورکی طالبہ فرح گل 1393نمبر لیکر پہلی، اسی کالج کے محمد تابش اکرام نے1384نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ کے ایم یوانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کے عضیر خلیل نے 1381نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کا نتیجہ 97فیصدرہا، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کانتیجہ 96فیصد ، گومل میڈیکل کا لج ڈیرہ اسماعیل خان کے نتیجے کی شرح91فیصد رہی ۔امتحان میںخیبر گرلز میڈیکل کالج پشاو ر کا نتیجہ98فیصد رہا۔سیدو میڈیکل کالج سوات کانتیجہ96فیصد ،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کا نتیجہ94فیصد رہا۔بنوں میڈیکل کالج بنوں کانتیجہ100فیصد ، وومن میڈیکل کالج ایبٹ آبادکانتیجہ70فیصد ،جناح میڈیکل کالج پشاور کانتیجہ66فیصد ،امتحانی نتائج کے مطابق باچا خان میڈیکل کالج مردان کا نتیجہ 91فیصد ،رحمان میڈیکل کالج کے نتیجے کی شرح 93فیصد رہی محمد کالج آف میڈیسن پشاور کی شرح 100 فیصد،مذکورہ امتحان میں پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج پشاورکا مجموعی نتیجہ92فیصد جبکہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی کامیابی کی شرح 55فیصد رہی۔دریں اثناء خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء لحق نے کامیاب طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ نوجوان ڈاکٹرز قوم کا سرمایہ افتخار ہیں ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان ڈاکٹرز اپنے والدین ، اساتذہ اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں گے۔انہوں نے امتحانی نتائج کی تیاری اور امتحانی نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے میں یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ،ایڈیشنل کنٹرلر امتحانات اور ان کی ٹیم اور ممتحمین کے کردار اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی وہ طبی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر اپنی محنت مستقبل میں بھی اسی جوش اور جذبے سے جاری رکھیں گے اورمیرٹ اورشفافیت کے کلچر کو فروغ دینے میں کسی مصلحت اور دبائو کو خاطر میں نہیں لائیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں