آئندہ مالی سال کے لئے وزارت داخلہ سمیت ماتحت اداروں کیلئے 1 کھرب 63 ارب مختص

اسلام آباد(وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں وزارت داخلہ سمیت ماتحت اداروں کیلئے1کھرب63 ارب مختص کردیئے ، آئی بی کی تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے 8 ارب تین کروڑ، آئی سی ٹی کے لیے 11 ارب 43 کروڑ روپے، کمبائنڈ سول آرمڈ فورسز کے لیے 1 کھرب 36 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کے لیے 1 کھرب 63 ارب روپے، اور داخلہ ڈویژن کے لیے 8 ارب 64 کروڑ، اور وزارت داخلہ کے دیگر اخراجات کے لیے 6 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گی، آئی سی ٹی کے لیے 11 ارب 43 کروڑ روپے، کمبائنڈ سول آرمڈ فورسز کے لیے 1 کھرب 36 ارب روپے، اسلا م آباد پولیس کے لیے 1 ارب 66 کروڑ روپے ، پنجا ب رینجرز کے لیے 12 ارب 23 کروڑ 61 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گی، بجٹ دستایزات کے مطابق فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لیے 2 ارب 65 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔آئی بی کی تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے 8 ارب تین کروڑ 40 لاکھ روپے، ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے لیے 8 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے، نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے لیے 14 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔(آچ )

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں