بلاول بھٹو ہاؤس میڈیا سیل کی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی)بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی کے پاس پڑے کچرے میں لگنے والی آگ نے میڈیا سیل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں لگنے والی آگ بجانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مصروف ہیں ۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق میڈیا سیل کا سٹاف بلڈینگ سے باہر نکل آیا ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کر ر رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارشاد محمود نے سردار صغیر چغتائی کے انتقال کی تصدیق کر دی، لواحقین سے تعزیت

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کہا ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار محمد صغیر خان چغتائی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور کارکن سردار محمد صغیر خان چغتائی، امیدوار حلقہ 22 پونچھ کی سڑک کے ایک حادثے میں اچانک رحلت پر سوگورا ہیں اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے صغیر خان چغتائی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور اعتدال پسند شخصیت تھے۔ محنت، ریاضت اور عوامی خدمت کے ذریعے انہوں نے سیاست میں اعلی مقام حاصل کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں