اسلام آباد (پی این آئی) نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں چھوٹی گاڑیاں سستی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے، تقریباً 8 ہزار ارب روپے حجم کا یہ بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔اس کے علاوہ نئے موٹر سائیکل کےمختلف برانڈز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ ٹریکٹرز کے نئے ماڈلز پر بھی ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں