معاملات طے پا گئے، ترین گروپ بجٹ کی منظور ی میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دے گا

لاہور (پی این آئی) جہانگیرترین گروپ نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری میں پی ٹی آئی حکومت کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج عدالت نے منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لیے جانے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا ہے۔اس سماعت کے فوری بعد تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر خان ترین سے ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی، وزراء نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیراجمل چیمہ ، سابق وزیر زوار وڑائچ ، ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، ایم پی اے سردار خرم لغاری اور دیگر ارکان شامل تھے ۔ترین گروپ نے جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا ، پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرآمد کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر بحث رہا ۔گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت کی، مشاورت میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا، سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close