وفاقی وزیر نے ملک میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) توانائی کےوفاقی وزیرحماد اظہر نے ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹوئٹر پرجاری کیے جانے والے اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل کی گئی ہے اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔انہوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ بھی شیئر کیا ۔حماد اظہر کاکہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی بندش ہے وہاں وجہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے،اس کے علاوہ سسٹم میں تکنیکی مسائل کےباعث بجلی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفرہے۔۔۔۔۔

وزیر تعلیم نے سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم ترین اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں گرمی کی شدت کا احساس ہے، دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے لیکن ابھی بچوں کو امتحانات دینے دیں۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزیدکہا کہ امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے ، معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا غلط ہے۔انہوںنے کہا کہ گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیےہیں، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میںانہوں کہا کہ والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close