اورجہانگیر ترین کو ریلیف مل گیا، جہانگیر ترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میںپی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانت مکمل ہونے پر آج لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں ایف آئی اےکے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا گیا، افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے، ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں، اس مرحلے پر گرفتاری درکار نہیں ہے۔جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے وکیل نے منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں درخواست ضمانت واپس لے لی، درخواست واپس لینے کی بنیاد پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں، جہانگیر ترین نے عدالت میں کہاکہ خدا کا شکر، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین ارکان اسمبلی کے ہمراہ سیشن عدالت میں آئے اور ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو پیش ہوئےتھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close