گونگی، بہری، دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی درندگی کا نشانہ بن گئی

بدین (پی این آئی) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، کسی ظالم شخص نے سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھورواہ شہر کے گاؤں عمر پسرورمیں 8 سالہ گونگی ، بہری اور دونوں ہاتھوں سے معذوربچی کودرندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب پانی کے کھالے سے ملی۔پولیس کے مطابق بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتوں سے معذور بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم بچی کے مزید نمونے حاصل کیے گئے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close