اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) کورونا کے صوبہ بھر میں کم ہوتے ہوئے کیسز کو مزید کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میںپنجاب حکومت کے محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں میں اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ دفاتر میں اتوارکو مکمل چھٹی ہوگی۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ان ڈور ڈائننگ مکمل طورپربند رہےگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شاپنگ مالز کے فوڈکورٹس رات 12 بجے تک کھل سکیں گے جب کہ ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی۔اس دوران مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسین لگو انےو الےہی افراد آسکیں گے،صوبے بھر میں شادی ہالز میں انڈور تقریبات اور مارکیز پر مکمل پابندی برقرار رہے گی جب کہ 150 افرادکے ساتھ آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سنیماہالز اور تھیٹرز بدستوربند رہیں گے، جمز میں صرف وہی لوگ ورزش کے لیے آسکیں گے جو ویکسین لگوا چکے ہوں، تفریحی مقامات 50 فیصدگنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس 70 فیصدمسافروں کےساتھ جاری رہےگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close