لاہور (پی این آئی) ریلوے کے وفاقی اعظم سواتی نےگھوٹکی ٹرین حادثے میں محکمے کی غلطی کا اعتراف کر کے نئی مثال قائم کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں اعظم سواتی نے کہا کہ ٹرین حادثہ ہماری غفلت سے ہوا، جن لوگوں کو معطل کیا گیا وہ ابھی آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، ایم ایل ون کو لے کر ہی آگے چلنا ہوگا، ایم ایل ون کے بغیر آگے نہیں چل سکتے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا قانون پاس کیا ہے، ریلوے کی ساری چیزیں آؤٹ سورس کررہے ہیں، اسپتالوں اور اسکول کالجز سمیت ریلوے کی تمام چیزیں اب آؤٹ سورس کریں گے، یہ پرائیوٹائزیشن نہیں بلکہ بزنس پلان ہے جس کی منظوری وزیراعظم سے لیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں