پرائمری اور مڈل سکول دو دن کے لیے بندکرنے کا اعلان

پشاور (پی این آئی) چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کے باعث خیبرپختونخواحکومت نے پرائمری اور مڈل اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعلان گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرمی کی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈر ی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں جس کے تحت ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں حاضری صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہوگی۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکولز کھلے یا بند رکھنے کا فیصلہ 13 جون کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میٹرک اورانٹر کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جانے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ امتحان دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close