وزیراعظم عمران خان کو برطانوی ہم منصب کا ٹیلیفون ، دورہ برطانیہ کی دعوت

اسلام آباد / لندن( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر دورہ برطانیہ کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان کو ان کے برطانوی ہم منصب بورس جونسن نے دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے، برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کو ٹیلیفون کال کرکے دعوت دی ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی ہے، تاہم حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا، شیڈولنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی، اور وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close