فردوس عاشق اعوان تھپڑ مارنے کے بعد میری پیچھے بھاگی، دروازہ بند کرکے جان بچائی: عبدالقادر مندوخیل

لاہور( آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ٹی وی ٹاک شو میں تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹیکے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان ان کو مارنے کے لیے پیچھے بھاگیں، جس پر انہوں نے دروازہ بند کرکے اپنی جان بچائی۔واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ اگر فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں گی تو وہ معاف کرنے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو گالی دی نہ گالی دینے کا سوچ سکتا ہوں۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غلطی تسلیم کرنے کے بجائے میرے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں، میں بھی قانونی راستہ اپنانے کا حق رکھتا ہوں۔انہوں نے بھی اعلان کیا کہ قیادت سے مشاورت کرنے کے بعد فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا۔عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کی خواتین فردوس عاشق اعوان کے اقدام پر غصے میں ہیں، فردوس عاشق اعوان اس سے قبل بھی لوگوں سے ٹاک شوز میں لڑتی رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close