قادر مندوخیل کو پیٹنے کے بعدفردوس عاشق اعوان عدالت پہنچ گئیں، پیپلزپارٹی رکن اسمبلی کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے قادر مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ہرجانے کا نوٹس ایڈووکیٹ ارحم طارق بٹ کے توسط سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں لائیوپروگرام میں بدسلوکی، ہراساں کرنے اور الزامات لگانے کامعاملہ اٹھایا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادرمندوخیل 14روز میں فردوس عاشق اعوان سے غیرمشروط معافی مانگیں اگر معافی نہ مانگی گئی توہتک عزت آرڈیننس2002 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔نوٹس کے مطابق بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کاحقیقت سے تعلق نہیں ہے۔لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو میں لڑائی پر کہا کہ سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیاکہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ٹی وی شو میں مغلظات بکیں اور ہراساں کیا اس لیے سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا،دوسری جانب پیپلزپارٹی رکن اسمبلی قادر مندوخیل نے الزام رد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نازیبا بات نہیں کی، فردوس عاشق نے گریبان پکڑا، تھپڑ مارا تھا، تھپڑ مارنے کے بعد فردوس عاشق ان کے پیچھے دوڑیں، جان بچانے کے لیے  انہیں کمرے میں چھپنا پڑا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close