قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان، ایوان سے واک آؤٹ

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے اسپیکر اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ رقم کی گئی ہے جس طرح سے قانون سازی ترمیمی بل دھڑا دھڑ منظور کروائے جارہے ہیں وہ تشویشناک ہے تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ قانون کی دھجیاں اڑانے میں اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کا برابر ہاتھ تھا۔اپوزیشن نے برابر کوشش کی کہ اس سیاہ دن کو روکا جائے لیکن ہماری تمام تر کوششیں اور تحریک کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہذا تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اور انکی کرسی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہم مزید اس اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔اور ساتھ ہی واک آؤٹ کا اعلان کر دیا جس پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں