قادر مندوخیل نے ہراساں کیا، فردوس عاشق کا الزام

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو میں لڑائی پر کہا کہ سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیاکہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ٹی وی شو میں مغلظات بکیں اور ہراساں کیا اس لیے سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا،دوسری جانب پیپلزپارٹی رکن اسمبلی قادر مندوخیل نے الزام رد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نازیبا بات نہیں کی، فردوس عاشق نے گریبان پکڑا، تھپڑ مارا تھا، تھپڑ مارنے کے بعد فردوس عاشق ان کے پیچھے دوڑیں، جان بچانے کے لیے انہیں کمرے میں چھپنا پڑا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close