اسلام آباد (آن لائن )بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں اور حاجیوں کو کورونا وائرس کی فائزر ویکسین نہیں لگائی جاسکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہیکہ کوویکس معاہدہ آڑے آگیا ہے جس کے تحت فائزر ویکسین صرف کم قوت مدافعت والوں کو لگ سکتی ہے اور یہ ویکسین بیرون ممالک کام،تعلیم اور حج پر جانے والوں کو نہیں لگ سکیگی۔ حکام کاکہنا ہے کہ حکومت نے فائزر صرف کم قوت مدافعت والے افرادکو لگانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ کوویکس کے ساتھ معاہدیکو مدنظر رکھتے ہوئیکیا گیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہیکہ پاکستان کوویکس معاہدے کی پاسداری کرنیکا پابند ہے ،فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو ہی لگائی جائے گی جب کہ دائمی امراض کے شکار افراد بھی ویکسین لگواسکیں گے۔خیال رہیکہ اس سے پہلے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ فائزر بیرون ممالک ورک ویزے ،تعلیم کے لیے جانے والے افراد اور حاجیوں کو لگائی جائیگی کیونکہ سعودی عرب اور بیشتر ممالک نے بیرون ملک سے ا?نے والوں کے لیے چینی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے جو پاکستان میں لگائی جارہی ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوویکس کے تحت پاکستان کو فائزر ویکیسن کی ایک لاکھ سے زائد خوراکیں ملی ہیں۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں