کراچی (پی این آئی ) ن لیگ کی 2 بڑی وکٹیں گری گئیں، سابق وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے بلاول ہاوس میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی، دونوں رہنماون نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، دونوں رہنما آئندہ چند دنوں میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے- واضح رہے کہ گزشتہ برس مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے تھے۔عبدالقادر بلوچ نے پارٹی ورکر کنوینشن سے خطاب میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر ن لیگ سے راستہ جدا کرنے کا سوچا۔ ہم 2010 میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔ ہم نے پارٹی کیلئے بلوچستان میں خون دیا۔ 22 اراکین کے باوجود پارٹی نے ہمارا وزیر اعلیٰ نہیں آنے دیا۔ ہم نے پھر بھی قربانی دی نواب زہری نے ڈھائی سال حکومت نیشنل پارٹی کو دی۔انہوں ںے کہا کہ نواز شریف پانچ سالہ دور میں سوائے کوئٹہ اور گوادر کے کہیں نہیں گئے، مجھے ایسی وزارت دی گئی جس کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ جلسہ سے ایک دن قبل مجھے فون کیا گیا کہ نواب زہری اسٹیج پر نہیں آئیں گے۔ نواب زہری چیف آف جھالاون سابق وزیر اعلیٰ اور سابق صدر ن لیگ تھا۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ سپہ سالار کوئی حکم دے تو آئین کو دیکھیں۔ہم حلف لیتے ہیں کہ جو حکومت حکم دے گی ہم عمل کریں گے۔ نواز شریف کا بیانیہ فوج میں بغاوت کا باعث بن سکتا ہے۔نواز شریف سپہ سالار کے خلاف نام لیکر اْکساتے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے اپنی سیاست کو تباہ کر دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ نے عبدالقادر بلوچ اور ثنااللہ زہری کو ہمیشہ عزت دی، انہوں نے پارٹی چھوڑنا تھی تو استعفیٰ دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو نوازشریف کے بیان پر اعتراض تھا تو پارٹی میں بات کرتے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری اور مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے آج پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ثناءاللہ زہری نے کہا کہ آج سے میرا نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے، ڈسنا ان کی فطرت ہے، نوازشریف نے ہر اس شخص کو نقصان پہنچایا جس نے ان کے ساتھ اچھائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی فوج پر تنقید مودی کا ایجنڈا ہے، بھگوڑا بیماری کا بہانہ بنا کر لندن بیٹھا ہے ، پاکستان آکر مقابلہ کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں