شدید گرمی کی لہر، صوبہ پنجاب کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث حکومت پنجاب نے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کاراب صبح 7 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک ہوں گے ۔صوبائی وزیر تعلیم نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی درخواست کی ۔واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے ملپور میں شدید گرمی کے باعث سکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے تھے ۔ سخت گرمی کے باعث سکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی، سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close