فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے اصل بات کا انکشاف کر دیا

لاہور (پی این آئی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گذشتہ رات نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندخیل کے ساتھ تلخ کلامی کی تما تر ذمہ داری قادر مندوخیل پر عائد کر دی ہے اور کہا ہے کہ ویڈیو میں ٹھیک زاویے سے چیزیں نہیں دکھائی گئیں۔ یہ یکطرفہ ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قادر مندوخیل نے غلیظ زبان استعمال کی تھی جسے ویڈیو کاحصہ نہ بناکریک طرفہ پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔فردوس عاشق نے دعویٰ کیا کہ مندوخیل نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے والد کو گالیاں دی تھیں، ایسے بدتہذیب سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں، قادر مندوخیل کے رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔فردوس عاشق نے نجی چینل سے درخواست کی کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنےلائے۔۔۔۔۔

پاکستان کا بڑا شہر دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر دیا گیا

لندن (آئی این پی ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی وجہ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے اکانومسٹ نے شہروں کی رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کراچی اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔ کراچی کو خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی وجہ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دنیا کے 140 شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبر 134واں ہے جبکہ دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں ڈھاکہ، ترابلس اور ہرارے بھی شامل ہیں۔ شام کا دارالحکومت دمشق بدترین شہروں کی فہرست میں سب سے آخری 140 ویں نمبر پر ہے اور نائیجیریا کا شہر لاگوس 139ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 137 ویں، الجزائر 136 ویں اور ترابلس 135 نمبر پر رہے۔ زمبابوے کا دارالحکومت ہرارے بھی بدترین شہروں کی فہرست میں 133 ویں نمبر، کیمرون کا شہر دوالا 132 ویں نمبر پر جبکہ وینزویلا کا شہر کراکس 131 ویں نمبر پر رہا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کو زندگی گزارنے کے لیے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے اور جاپان کے شہر اوساکا نے زندگی گزارنے کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بہترین شہر ہونا ثابت کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں