سال 2021 کا پہلا سورج گرہن آج کتنے بجے ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سال 2021 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا لیکن سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔۔۔۔۔۔

فردوس عاشق اور پیپلز پارٹی رہنما کے درمیان ٹی وی پروگرام میں تصادم، ویڈیو وائرل ہو ئی

اسلام آباد (پی این آئی) فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی، جس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارے اور گالیاں دیں، جس کی ویڈیو ریکارڈ ہو گئی اور وائرل ہو گئی۔نجی چینل کے شو میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی شریک تھیں، میزبان فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کو چُپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے۔ فردوس عاشق اور قادر مندوخیل میں نوک جھونک اس نہج پر پہنچ گئی تھی کہ میزبان کو وقفہ لینا پڑا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close