کراچی (پی این آئی قومی ائر لائن نے ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے کرائے میں بڑئ رعایت کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلان ویکسین لگوانے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کیا گیا ہے جنہیں اندرون ملک پروازوں پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں 10 فیصد رعایت کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پردی جائے گی اور اس رعایت کا اطلاق آج 10 جون سے ہوگا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے کوشاں ہے۔۔۔۔۔
تربیلا پاور ہاؤس بند ہو گیا، 4 ہزار میگاواٹ بجلی کا کمی، بحران سنگین ہو گیا
لاہور (پی این آئی) تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداواربند ہوگئی جس کی وجہ سے مشینری کوبھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔واپڈا کے ذرائع کے مطابق بجلی کے نظام میں اس وقت تربیلا سے ہی 4 ہزارمیگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا۔ حکام کا کہناہےکہ تربیلا سے بجلی کی پیداوار آنے میں وقت لگے گا اور بجلی کے شارٹ فال کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لاہور میں بجلی کا بحران زیادہ سنگین ہے۔لیسکو حکام کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگئی اور بجلی کی سپلائی 4 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے جب کہ شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے دیہات اور چھوٹے شہروں میں بجلی فراہمی کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں اضافی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو طلب کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں