اسلام آباد (پی این ا ئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بین الاقوامی پیسوں پر چند صحافی انٹرنیشنل سطح پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک مہم چلانے لگے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک انٹرنیشنل جیل ہے جہاں خود ہندوؤں اور سکھوں پر بھی ظلم کیا جاتا ہے۔میری سمجھ سے باہر ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو وہاں لوگوں پر ہوتا ہوا ظلم نظر کیوں نہیں آتا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اپوزیشن کی ساری جماعتیں قانون لا رہی ہیں کہ جس سیاستدان کی بیرون ملک پراپرٹی ہو گی وہ سیاست نہیں کر سکے گا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے یہ سوچ لیا ہے کہ ہمارا جینا مرنا اب پاکستان کے ساتھ ہی ہے۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار طاہر ملک نے بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو 370 والے معاملات ہوئے ہیں ان کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ سب کچھ مودی نے نہیں بلکہ بھارتی پارلیمان نے کیا ہے۔ اگر بھارت نے اس کو ریورس کرنا ہے تو پھر مودی نے دستخط نہیں کرنا ، بھارتی پارلیمان نے کرنا ہے۔ کشمیر میں بے شمار فوج آ گئی ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ اب امن قائم ہو گا لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔بڑی تعداد میں فوج آنے کے بعد اب کشمیر کو الگ ریاست بنانے اور ہندو ریاست کا درجہ دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے ساتھ بھی یہی معاملہ کیا جائے گا۔ جہاں تک وادی کی بات ہے وہاں پنڈتوں کو رہائش دے دی جائے گی۔ بھارتی پارلیمان چاہتی ہے کہ حالیہ قوانین کے تحت کشمیر کے بے حد حصے کر دئے جائیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں