اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو حق گوئی اور بہادری ہی نسخہ ہے، مریم نواز

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے جاوید لطیف کی ضمانت ہونے پر انہیں مبارکباد ددیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو حق گوئی اور بہادری ہی نسخہ ہے۔بدھ کو اپنے ٹوئٹ میںمسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف صاحب کی ضمانت ہو گئی۔ الحمداللہ! تکلیف اور مشکل تو آئی مگر ان کا سیاسی قد بہت بڑھا گئی۔ اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو حق گوئی اور بہادری ہی نسخہ ہے!۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close