سعودی عرب نے مہمند ہائیڈروپاور ڈیم کے لیے 901ملین سعودی ریال کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی ) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ مہمند ہائیڈروپاور ڈیم کے لیے 901 ملین سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراقتصادی امور عمر ایوب سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی اس موقع پر سعودی سفیر نے وزیراعظم کے حالیہ امیاب دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا۔ نواف بن سعید المالکی نے بتایا کہ مہمندہائیڈروپاور ڈیم کے لیے 901 ملین سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی، رقم کی منظوری سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی معاونت 25سال ے لیے 2فیصدشرح سود پر ملے گی۔ دریں اثنا وزیراقتصادی امور عمر ایوب نے مالی اعانت کو تیزی سے استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقابل تجدید اور سستی توانائی بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close